الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے صدر کے انتخاب کا معاملہ نمٹا دیا۔

الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے صدر کے انتخاب کا معاملہ نمٹا دیا۔

مسلم لیگ ن لیگ کے صدر کے انتخاب سے متعلق معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے قائم مقام سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو پارٹی صدر کا الیکشن نہ کرانے پر نوٹس جاری کیا تھا۔ احسن اقبال کی طرف سے ایڈووکیٹ میاں فیصل عرفان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا کہ پارٹی صدر کا معاملہ حل ہوچکا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ اب تو یہ معاملہ غیر موثر ہوچکا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے صدر کے انتخاب کا معاملہ نمٹا دیا۔ الیکشن کمیشن نے ن لیگ کا انتخابی نشان بھی بحال کر دیا۔

Most Popular