مشرف کاقانون لانے کامقصد بینظیر اور نوازشریف کوقیادت سے روکنا تھا۔ احسن اقبال

مشرف کاقانون لانے کامقصد بینظیر اور نوازشریف کوقیادت سے روکنا تھا۔ احسن اقبال

کنونشن سینٹر اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ایوب خان نے ترمیم سیاسی جماعتوں کا گلا گھوٹنےکیلئے استعمال کی ، بھٹو کی حکومت نے ایوب خان کے کالے قانون کو ختم کیا ، پرویز مشرف نے پھر کالا قانون متعارف کرادیا ،نیب کاقانون بھی پرویز مشرف نےانتقامی کاررروائی کیلئےاستعمال کیا،مسلم لیگ ن نے ہر انتقامی ہتھکنڈے کا سامناکیا ،توقع تھی کہ پیپلزپارٹی ساتھ دیتی لیکن اس نے مصلحت سے کام لیا، پیپلزپارٹی اپنے بانی قائد کی سیاسی روح کو تڑپا رہی ہے،  انہوں نے کہا کہ کوئی آمرآئےیاسپریم کورٹ کافیصلہ نوازشریف سےرشتہ ٹوٹنےوالانہیں،مشرف کاقانون لانے کامقصد بینظیر اور نوازشریف کوقیادت سے روکنا تھا،جو اصول پرست ہوتے ہیں انہیں ظلم اور انتقام کا نشانہ بنایا جاتا ہے،احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں میاں صاحب سے عشق ہے ،، ڈو مور کہنےوالوں کوپیغام دیتاہوں نومور ،بہت ہوچکا

Most Popular