وزیر خارجہ خواجہ آصف 3 روزہ دورے پر امریکا چلے گئے۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف  3 روزہ دورے پر امریکا چلے گئے۔

خواجہ آصف تین روزہ دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر مک ماسٹر سے بھی ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں کشمیر، افغانستان میں قیام امن اور باہمی تعلقات پر بات چیت کی جائے گی۔ ملاقاتوں میں جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ نئی امریکی انتظامیہ کو بھارت کے افغانستان میں کالعدم دہشتگرد گروہوں سے تعلقات کے حوالے سے بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ کیو سی جی مفاہمتی عمل پر حکمت عملی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاک امریکا سفارتی دوروں کا شیڈول وزیراعظم اور امریکی نائب صدر کی ملاقات کے دوران طے پایا تھا۔ رواں ماہ امریکی وفد بھی پاکستان کا دورہ کرے گا۔

Most Popular