پی ٹی آئی نے شریف فیملی کیخلاف بڑی عوامی رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا۔

پی ٹی آئی نے شریف فیملی کیخلاف بڑی عوامی رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا۔

مسلم لیگ ن ایک بار پھر نواز شریف کو عملی سیاست میں لانے کیلئے سرگرم ہوئی ، تو تحریک انصاف نے بھی بھرپور مقابلے کیلئے کمر کس لی ، ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے شریف فیملی کیخلاف بڑی عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، شہر اقتدار سمیت پنجاب ،، سندھ اور کے پی کے بڑے شہروں میں جلسے ہونگے، ذرائع نے بتایا کہ کپتان نے ملک بھر میں تیرہ عوامی جلسوں کے پلان کی منظوری بھی دیدی، عمران خان آٹھ اکتوبر کو بونیر ، چودہ کو پشاور میں پاور شو ہو گا ، پندرہ اکتوبر کو اندرون سندھ کا رخ کرینگے ،، اور گھوٹکی کے علاقے اباڑو میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے ، بائیس اکتوبر کو اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرینگے، آٹھائیس اکتوبر کو میانوالی اور انتیس اکتوبر کو منڈی بہاوالدین کا رخ کرینگے، عمران خان نومبر میں بھی جلسوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے،، پانچ نومبر کو اٹک میں پاور شو کرینگے ، جنوبی پانچ کے پانچ بڑے شہروں میں بھی طاقت کا مظاہرہ ہو گا، لیہ، تونسہ شریف، خانیوال، مظفر گڑھ اور احمد پورشرقیہ میں جلسے ہونگے، عمران خان اپنے ہر جلسے میں شریف خاندان کے احتساب کا معاملہ اٹھائیں گے ،، جبکہ نواز شریف اور ان کے خاندان کو آڑھے ہاتھوں لینگے

Most Popular