گاڑی اورعہدے سے تعلق رکھنے والےایک دو مشیر نے غلط مشورے دیے۔شہبازشریف

گاڑی اورعہدے سے تعلق رکھنے والےایک دو مشیر  نے غلط مشورے دیے۔شہبازشریف

پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں کی تائید سے نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدر منتخب کیا گیا، منتخب مقننہ نےقانون بنایااس کےتحت نوازشریف کومنتخب کیا گیا، پارلیمانی طاقت سےنواز شریف دوبارہ قانونی قائدمنتخب ہوئے، قانونی طریقے سے صدر منتخب ہونے پر کوئی واویلا نہیں مچنا چاہیے، شہباز شریف نے کہا کہ چارسال کےدوران مخالفین نے ہر جگہ دھرنے دیئے رکھے، دھرنے دینے والوں نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا، نوازشریف نے دھرنوں اور احتجاج کے باوجود ملک سے اندھیرے ختم کیے، داسو ڈیم نواز شریف کے کریڈٹ پر جاتاہے، ادھر پشاور میں ڈینگی نے حملہ کیا تو خان صاحب پہاڑوں پر چڑھ گئے، ساتھ ہی نواز شریف کو مشورہ دے ڈالا کہ مشاورت سے فیصلے کریں کوئی ہمارا بال بیکا نہیں کرسکتا،، ہمارے عظیم قافلے کو بلائیں اور مشاورت سے فیصلے کریں، شہباز شریف نے مزید کہا کہ نوازشریف چاروں صوبوں کے قائد ہیں، بعض جماعتوں نے گزشتہ روز قانونی ترمیم پراعتراض کیا، ان کے اعتراضات پر افسوس ہوتا ہے

Most Popular