مجھے فخر ہے کہ 30 سال پہلے مسلم لیگ ن کو جوائن کیا اور آج بھی پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں۔ وزیراعظم
مسلم لیگ ن کے پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ پچھلی نشستوں میں بیٹھنے والے آدمی تھے،، جماعت کی طاقت نے انھیں وزیراعظم بنا دیا، کہتے ہیں کہ مجھے فخر ہے کہ تیس سال پہلے مسلم لیگ ن کو جوائن کیا اور آج بھی پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں، میاں نواز شریف کو دوبارہ ن لیگ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو عدالتوں نے پھانسی دی، جسے نہ عوام نے اور نہ تاریخ نے قبول کیا،، اسی طرح 28 جولائی کو سپریم کورٹ نے ہمارے خلاف فیصلہ سنایا اور ہم نے عدالتی احکامات پر من و عن عمل کیا، لیکن عوام نے اس فیصلے کو بھی قبول نہیں کیا، آمریت اور پیپلزپارٹی کے ادوارکا ن لیگ کے ادوار سے موازنہ کرلیں، ہمارے منصوبے 100 گنازیادہ نکلیں گے، آئندہ انتخابات میں 8 مہینے پڑے ہیں اور ہمیں ان 8 مہینوں میں ان منصوبے کو مکمل کرنا ہے جو 4 سال پہلے نواز شریف نے شروع کئے تھے، وزیراعظم نے کہا کہ ان منصوبوں سے عوام کے مسائل حل ہوں گے،، مجھے یقین ہے کہ نواز شریف اور ان کی جماعت آئندہ بھی ملک و قوم کی خدمت کرے گی اور عوام کی دعاﺅں سے سرخرو ہوں گے۔