پانچ سو چوروں نے ملکر علی بابا کو اپنا صدر منتخب کیا ہے:ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری
تحریک انصاف کے پارٹی اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ،، کنونشن سنٹر میں آج چوروں کا اجتماع ہوا،، جس میں پانچ سو چوروں نے مل کر علی بابا کو اپنا سربراہ منتخب کیا ،، انتخابی اصلاحات کی ترمیم کومسترد کرتے ہیں،،شق 203 کیخلاف بھرپوراحتجاج کیاجائے گا،، عمران خان 13 جلسوں سے خطاب کریں گے،، انہوں نے کہا نوازشریف نے آج پھراداروں کونشانہ بنایا،، عمران خان کاکیس نوازشریف کے کیس سے مختلف ہے،، عمران خان نے تمام ٹرانزیکشنز سپریم کورٹ میں پیش کردیں،،ان کےخلاف مقدمہ آج ختم ہوگیاہے،فواد چوہدری نے کہا مسلم لیگ ن کے ساتھ ہمدردی ہے لیکن اگروہ اپنے لیڈر کے ساتھ ڈوبنا چاہتے ہیں تو ہم انہیں نہیں روک سکتے،، آئین میں ترمیم شہباز شریف کو صدر بننے سے روکنے کیلئے کرائی گئی،، مسلم لیگ ن کی اندرونی لڑائی کو چھپانے کیلئے پورے ملک کی سیاست کو داﺅ پر لگادیا گیا،، انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی سیاست کا باب ختم ہوچکاہے