حسین نواز کی تصویر کی غیر قانونی اشاعت افسوسناک اقدام ہے ، مریم اورنگزیب

حسین نواز کی تصویر کی غیر قانونی اشاعت  افسوسناک اقدام ہے ، مریم اورنگزیب

وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ حسین نواز کی جے آئی ٹی پیشی کے موقع پر تصویر لیک ھونا غیر معمولی واقعہ ہے،تصویر خود گواہ ہے کہ حسین نواز انصاف کے منتظر ہیں ، تصویر کی غیر قانونی اشاعت اور اس کا طریقہ کار ہتک آمیز اور افسوس ناک ہے اور تفتیش کے قانونی طریقہ کار کے منافی ہے،ان کا کہنا تھا کہ ایسےغیر منصفانہ واقعات سے انتقام کی بو آتی ہے اور ملک میں شکوک و شبہات کی فضا جنم لے رہی ہے، وزیراعظم اور انکے خاندان کے افراد انصاف کے تمام تقاضے پورے کر رہے ہیں، قانون سے رجوع کرنے پر تضحیک کی کوشش انسانی اور قانونی حقوق کی خلاف ورزی ہے،انصاف کے نام پر تضحیک سمجھ سے بالاتر ہے،متنازع القابات اور وٹس ایپ کال اور حسین نواز کے تصویر کی غیر قانونی اجراء نے سارے عمل کے غیر جانبدار اور شفاف ہونے پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں

Most Popular