حسین نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

حسین نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

حسین نواز کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی ہے۔۔۔ جس میں حسین نواز کو ایک کمرے میں بیٹھے دکھایا گیا ہے۔۔ حسین نواز مودبانہ انداز میں بیٹھے ہیں اور ان کے ساتھ ٹیبل پر کاغذات رکھے ہیں۔۔ تصویر کے اوپر اٹھائیس مئی کی تاریخ اور دن گیارہ بج کر سینتیس منٹ کا وقت ظاہر ہو رہا ہے۔۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ حسین نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کی تصویر ہے۔۔ تصویر پر نظر آنے والی تاریخ کی تحقیق کی جائے تو اٹھائیس مئی کو حسین نواز پہلی بار جے آئی ٹی میں پیش ہوئے تھے۔۔ حسین نواز نے اس روز جو کپڑے پہنے تھے وہ بھی تصویر کی تصدیق کر رہے ہیں۔۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جے آئی ٹی کے بند کمرے میں ہونے والے اجلاس کی تصویر باہر کیسے آئی۔۔ تصویر سوشل میڈیا پر کیسے پھیلی اور اس کے مقاصد کیا ہیں۔۔ ذرائع کے مطابق حکومت یہ معاملہ عدالت میں اٹھائے گی۔۔ جے آئی ٹی سے جڑے چھوٹے چھوٹے معاملات کو اٹھانے کا مقصد تفتیشی عمل کو تاخیر سے دوچار کرنا ہے۔۔ حسین نواز کی جانب سے پہلے ہی جے آئی ٹی کے دو ارکان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا تھا اور اس تصویر میں بھی بظاہر حسین نواز کی بے چارگی نظر آ رہی ہے۔۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو ساٹھ روز کے اندر تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔۔ جے آئی ٹی کے پاس وزیراعظم سے بھی تفتیش کا اختیار ہے۔۔ جب یہ مرحلہ آیا تو واضح ہو جائے گا کہ پاناما کیس کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔۔

Most Popular