سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی متنازعہ ویڈیو کیس سماعت کے لیے مقرر

سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی متنازعہ ویڈیو کیس سماعت کے لیے مقرر


سپریم کورٹ میں نہال ہاشمی متنازعہ بیان سے متعلق کیس کی سماعت پیر پانچ جون کودن ایک بجے ہوگی۔ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی خصوصی بینچ مقدمے کی سماعت کرے گا،واضح رہے کہ کراچی میں ایک تقریب کے دوران متنازعہ تقریر پر سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کو یکم جون کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، عدالت نے نہال ہاشمی کو تحریری بیان جمع کروانے کاحکم دیا تھا جبکہ اٹارنی جنرل اشرراوصاف کو معاملے میں پراسیکیوٹرمقررکیا تھا۔

Most Popular