لاہورجلسےمیں بدنظمی اورخواتین کارکنوں سےبدسلوکی کےبعدعمران خان نےفیصل آباد جلسہ ملتوی کردیا

لاہورجلسےمیں بدنظمی اورخواتین کارکنوں سےبدسلوکی کےبعدعمران خان نےفیصل آباد جلسہ ملتوی کردیا

جلسوں میں خواتین سے بدسلوکی کے واقعات سے کپتان پریشان۔۔۔چئیرمین تحریک انصاف نے آٹھ مئی کو فیصل آباد کا جلسہ ملتوی کردیا،مران خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگی غنڈوں کےخواتین پرحملوں کے بعد پنجاب پولیس پرسےاعتماد اٹھ چکا ہےخواتین پر حملے میں پولیس کے کردار سمیت دیگر پہلوؤں کی تحقیقات کر رہے ہیں،ملوث عناصر کو عبرتناک سزا دیں گے، اگر تحریک انصاف کے کارکن ملوث پائے گئے تو بھی سزا دی جائے گی۔۔۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق اب نو مئی کو پشاور اور گیارہ مئی کو بنوں میں جلسہ ہو گا۔کپتان کے جلسوں میں بدنظمی، نوجوانوں کا طوفان بدتمیزی اور خواتین سے بدسلوکی کوئی نئی بات نہیں،اسلام آباد میں تحریک انصاف کا یوم تاسیس کا جلسہ بھی بدنظمی کا شکار رہا، کئی نوجوان رکاوٹیں توڑ کر خواتین اور پارلیمنٹیرینز کے انکلوژر میں گھس گئے تھے،لاہور میں بھی تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین سے بدسلوکی کی کئی فوٹیجز منظر عام پر آئی تھیں جس میں نوجوانوں کے ہجوم میں گھری خواتین چیخ و پکار کرتی نظر آئیں

Most Popular