سابق چئیرمین سینیٹ Nayar Bukhariڈسٹرکٹ کورٹ میں تلاشی لینےپربرامان گئے

سابق چئیرمین سینیٹ Nayar Bukhariڈسٹرکٹ کورٹ میں تلاشی لینےپربرامان گئے

سابق چئیرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری اسلام آباد ضلع کچہری پہنچے تو گیٹ پر سیکیورٹی پر مامور اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل ملک ریاض نےان کو چیکنگ کیلئے روکا۔۔۔۔ پولیس اہلکار کی تلاشی کی کوشش پر نئیربخاری برا مان گئے اور غصے میں پولیس اہلکار کے گال پر تھپڑ جڑ دیا۔معاملہ یہاں تک محدود نہیں رہا، سابق چئیرمین سینیٹ نے اہلکار کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں،،
واقعہ کے بعد گیٹ پر تعینات اہلکاروں نے احتجاجاٰ کام چھوڑ دیا،سابق چیرمین سینیٹ نیئر بخاری کے خلاف تھانا مارگلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نیئر حسین بخاری نے تلاشی لینے پر پولیس اہلکار کو زردوکوب کیا، سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،دوسری جانب آئی جی اسلام آباد نے نئیر حسین بخاری اور ان کے محافظ کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے

Most Popular