وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نےtidapسکینڈل میں یوسف رضاگیلانی سمیت10ملزمان کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے

وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نےtidapسکینڈل میں یوسف رضاگیلانی سمیت10ملزمان کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے

وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ اسکینڈل کیس میں سات مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،،، ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں سات مقدمات کا فائنل چالان پیش کیا گیا،چالان میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دس ملزمان کو مفرور قرار دیا گیا ہے، ملزمان میں یوسف رضا گیلانی، پی ایم سیکریٹیریٹ کے سیکریٹری محمد زبیر، عبدالکریم داؤد پوتہ، فرحان جونیجو، مہر ہارون رشید اور وقار احمد سمیت دس ملزمان شامل ہیں ایف آئی اے کے چالان میں بتایاگیا کہ ملزمان نے دوہزار آٹھ میں پریڈ سبسڈی کے نام پر کرپشن کرتے ہوئے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا،عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے پیش کردہ چالان پر یوسف رضا گیلانی اور دیگر نو ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے،،عد ازاں سماعت ملتوی کردی گئی اس سے پہلے بھی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف تئیس مقدمات میں چالان پیش کیا جاچکا ہے 

Most Popular