سابق وزیراعظم اور مریم نواز بیگم کلثوم نواز کی تیمارداری کیلئے لندن روانہ
سابق وزیراعظم نواز شریف صبح سویرے جاتی امرا سے لاہور ائیرپورٹ کیلئے روانہ ہوئے، جہاں سخت سیکیورٹی میں وہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے، نواز شریف غیر ملکی پرواز کیو آر چھے دو نو کے ذریعے لندن روانہ ہوئے، ان کا دورہ پانچ روزہ ہو گا جبکہ وہ بزریعہ دوحہ لندن پہنچیں گے، مریم نواز اور انکی بیٹی ماہ نور بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں، نواز شریف لندن میں کلثوم نواز کی عیادت کریں گے، جبکہ ان کے ڈاکٹرز سے بھی مشاورت کرینگے۔ واضح رہے کہ کل احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ایک ہفتے کیلئے حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کی تھی جبکہ جج محمد بشیر نے مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست میں رد و بدل کی استدعا مسترد کردی تھی اور ان کا استثنیٰ 15 دسمبر تک برقرار رکھا تھا