شہر اقتدار پر آج ہوگا پیپلز پارٹی کا راج
یہ ہے شہر اقتدار کا پریڈ گراؤنڈ۔۔۔ جہاں ہو رہا ہے۔۔ پیپلز پارٹی کا بھرپور پاور شو ۔۔۔ گولڈن جوبلی کے جلسے کی تیاریاں ہو چکی ہیں مکمل ۔۔۔ ملک بھر سے قافلوں کی صورت میں پہنچ گئے ہیں جیالے۔۔ جن کا جوش و خروش دید کے قابل ہے۔۔۔ پارٹی ترانوں پر خوب رقص بھی ہو رہا ہے۔۔
پریڈ گراؤنڈ کے علاوہ شہر کو بھی پارٹی جھنڈوں، بینرز اور قائدین کی تصاویر سے سجا دیا گیا۔ ایک سو ساٹھ فٹ لمبا، چالیس فٹ چوڑا اور تیس فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے ۔۔ پنڈال میں ہزاروں کرسیاں بھی لگا دی گئیں۔
جلسے میں عارف لوہار، طفیل سنجرانی اور تھری گلوکار فقیر شوکت علی سمیت درجنوں فنکار جلسے کی رونق بڑھائیں گے، جلسے میں شرکت کیلئے ملک بھر سے جیالوں کے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
جلسے سے پارٹی قائدین کے علاوہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری بھی خطاب کرینگے،، جو جیالوں کو آئندہ کا لائحہ عمل بتائیں گے۔ ادھر جلسے کی سیکیورٹی کیلئے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، واک تھرو گیٹس بھی نصب ہیں، جبکہ چینکنگ اور سراغ رساں کتوں کی مدد بھی لی جا رہی ہے