تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ ایک بار پھر موخر ہو گیا
الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، کیس کا فیصلہ آج سنایا جانا تھا، تاہم اسے ایک بار پھر موخر کر دیا گیا، فیصلہ اب تیرہ دسمبر کو سنایا جائیگا، الیکشن کمیشن کے ایک ممبر کی عدم موجودگی کے باعث کیس کی سماعت ملتوی کرنا پڑی، دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ ایک ممبر بیرون ملک میں ہیں، الیکشن کمیشن کے ممبر کی عدم موجودگی میں فیصلہ نہیں سنایا جا سکتا، واضح رہے کہ یوسف علی کی جانب سے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا گیا تھا