پیپلز پارٹی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ کے مطابق ایف آئی آر درج کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

پیپلز پارٹی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ کے مطابق ایف آئی آر درج کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق عدالت فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پیپلز پارٹی چودھری منظور کا کہنا تھا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں سانحہ کے مطابق ایف آئی آر درج کی جائے، رپورٹ منظر عام پر لانے سے متعلق عدالتی حکم پر بھی فوری عمل کیا جائے، ترجمان کے مطابق عدالتی کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آتے ہی اس کے مطابق ایف آئی آر درج ہونی چاہیے ، عدالتی کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داران کو بھی فوری گرفتار کیا جائے، پنجاب حکومت اب ہٹ دھرمی چھوڑے اور عدالت کے حکم پر عمل کرے

Most Popular