نوازشریف نےبجلی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کردیا۔ عابد شیر علی
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی عمران خان پر خوب گرجے برسے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نوازشریف سے خوفزدہ ہیں، سارےچودھری بن جائیں گے مگرعمران خان نہیں بن سکے ،، عمران خان کےوزیر خیبرپختونخوامیں کرپشن سےبھرےہوئےہیں، خیبرپختونخوامیں بھی شیروں کا راج ہوگا، عمران خان انتشار چاہتےہیں اور ملکی ترقی کو روکنا چاہتےہیں، انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی نے جمہوریت کیخلاف سازش کو بےنقاب کیا، نوازشریف اداروں کا احترام نہ کرتے تو ملک میں خانہ جنگی ہوتی، نوازشریف کی غیبی قوت پاکستان کی عوام ہیں، عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےبجلی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کردیا، پاکستان کےمسائل کوسمندرمیں پھینک دیا، بجلی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی فراہمی کانظام بہترکررہےہیں، ماضی میں6،6لاکھ روپےمیں ٹرانسفارمرزلئےگئے، جنوبی پنجاب میں اتنی ترقی پہلےکبھی نہیں ہوئی