سپیشل بچے قوم کا اثاثہ ہیں اور حکومت انہیں تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کیلئے تمام وسائل مہیا کرے گی۔ شہباز شریف

سپیشل بچے قوم کا اثاثہ ہیں اور حکومت انہیں تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کیلئے تمام وسائل مہیا کرے گی۔ شہباز شریف

وزیراعلی شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار ایوان وزیراعلی میں سپیشل بچوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کیلئے منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلی نے کہا کہ حکومت نے آئندہ مالی سال میں مستحق طلبا وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کیلئے چار ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس رقم کے مختص کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت آئندہ اس منصوبے میں ٹیوٹا اور مدارس کو بھی شامل کرے گی اور مدارس کی شمولیت سے طلبا کو دینی تعلیم کے ساتھ جدید سائینسی علوم سے روشناس کروایا جاسکے گا۔ اس سے پہلے مینار پاکستان کمپ آفس میں مختلف اعلی سطحی وفود سے ملاقات کے دوران وزیراعلی نے کہا کہ سال دو ہزار دس کے سیلاب کی تباہ کاروں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سال حکومت نے اسے کنٹرول کرنے کیلئے واضح نظام بنایا ہے۔ اس حوالے سے تمام داروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ سیلاب اور شدید بارشوں کے باعث سرکاری فنڈز کو متاثرین کی امداد کیلئے ترجیحی بنیادوں پر استعمال کیا جائے

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular