عائشہ احد دوہزار چودہ میں کیس ہار چکی ہیں۔ جوابی الزامات کے بجائےعمران خان اپنی بیگناہی ثابت کریں:حمزہ شہباز

 عائشہ احد دوہزار چودہ میں کیس ہار چکی ہیں۔ جوابی الزامات کے بجائےعمران خان اپنی بیگناہی ثابت کریں:حمزہ شہباز

رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عائشہ احد کی پی ٹی آئی خواتین کے ساتھ پریس کانفرنس سے بلی تھیلے سے باہر آگئی۔ ایسی کارروائیاں گلالئی کےعمران خان پر الزامات سے عوام کی توجہ نہیں ہٹا سکتیں۔ عائشہ احد کا کردار پی ٹی آئی نے گزشتہ الیکشن میں پس پردہ رہ کر تخلیق کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے بے بنیاد الزامات کی سرعام تردید کی۔ عائشہ احد کے سرپرست کیس کو دوہزاربارہ میں عدالت لے کر گئے۔ عدالت نےعائشہ احد کو دوہزار چودہ میں جھوٹا قراردیا۔ ترجمان حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ جوابی الزامات کے بجائےعمران خان اپنی بیگناہی ثابت کریں۔ چیئرمین تحریک انصاف پرعائشہ گلالئی کے الزامات حقیقت ہیں جس کی انہوں نے ابھی تک تردید نہیں کی۔

Most Popular