عائشہ گلالئی کے الزامات کے بعد الزامات کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا

عائشہ گلالئی کے الزامات کے بعد الزامات کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا

عائشہ گلالئی کے چئیرمین تحریک انصاف پر گھناؤنے الزامات کے بعد ملکی سیاست میں نیا پنڈورا بکس کھل گیا،،، میڈیا اور سوشل میڈیا بھی لفظی یلغار شروع ہو گئی،،، لیگی رہنماؤں کے بعد اپوزیشن رہنماؤں نے بھی عائشہ گلالئی کے الزامات پر بیانات داغے،،، پی ٹی آئی نے عائشہ گلالئی کے الزامات کو ناصرف مسترد کیا بلکہ نت نئے الزامات بھی سامنے آئے،،، ابھی یہ معاملہ تھما ہی نہیں تھا کہ تحریک انصاف ایک اور عائشہ کو میدان میں لے آئی،،، سابق ایم پی اے احد ملک کی صاحبزادی عائشہ احد نے دھواں دار پریس کانفرنس کی اور دعوی کیا کہ دوہزار دس میں ان کی شادی رکن قومی اسمبلی اور وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز سے ہوئی،، ان کے پاس بھی پیغامات موجود ہیں۔۔حمزہ شہباز نے تمام الزامات کو مسترد کیا تو چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی معاملے پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کیا،،، سوشل میڈیا پر بھی ن اور جنون کے درمیان نئی بحث جاری ہے،،،

Most Popular