اجلاس اب پیر کی بجائے منگل کی سہ پہر کو ہوگا

اجلاس اب پیر کی بجائے منگل کی سہ پہر کو ہوگا


تحریک انصاف کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس اسلام آباد کے ہوٹل میں سہ پہر تین بجے ہوگا جس میں نوازشریف کی نااہلی کے بعد ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔ قومی اسمبلی اور سینٹ اجلاس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ ذرائع کے مطابق عائشہ گلالئی اور شیخ رشید پر مبینہ حملے کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔ این اے ایک سو بیس میں ضمنی انتخاب پر بھی مشاورت ہوگی۔ اجلاس میں غیر ملکی فنڈنگ کیس اور عدالتوں میں زیر سماعت دیگر کیسز پر بھی بات چیت ہوگی۔ لیگل ٹیم اجلاس میں قانونی نکات پر بریفنگ دے گی۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس بھی متوقع ہے۔

Most Popular