نوازشریف کی جانب سے جی ٹی روڈ پر جلوس کے ہمراہ لاہور جانے کے اعلان پر چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے تشویش کا اظہار
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کاجاری بیان میں کہنا تھا کہ کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے پانچ ججوں نے تحقیقات کے بعد متفقہ فیصلہ دیا تاہم سپریم کورٹ کو چیلنج کرکےنوازشریف عدالتی نظام کو تباہ کر رہے ہیں۔ نواز شریف کے کاروان کے ساتھ لاہور جانےکے فیصلے پرانتہائی تشویش ہے، پکڑے جانے اور نااہلی کے بعد ن لیگ نے عدلیہ کے خلاف محاذ گرم اورسپریم کورٹ کو کمزور کرنے کی پلاننگ کی جارہی ہے۔ ستم ظریفی یہ کہ جمہوری نظام تباہ کرنے کے لئے حکومتی وسائل استعمال کئے جا رہے ہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر کاروان کا دوسرا بڑا مقصد نیب کو دباؤ میں لانا ہے۔۔۔۔ کیونکہ نیب سپریم کورٹ کے حکم پر شریفوں کے خلاف کرپشن، منی لانڈرنگ،ٹیکس چوری، اثاثے چھپانے اور جعل سازی جیسے سنگین جرائم پر کارروائی کرنے جا رہی ہے۔ شریف برادران ان سنگین مقدمات سے بچنے کیلئے نیب اور احتساب عدالت پر دباؤ بڑھانا چاہتے ہیں لیکن تحریک انصاف فساد برپا کرنے کا شریفوں کا خواب کبھی پورا نہیں ہونے دے گی۔۔۔