عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے امیر مقام اور عائشہ گلالئی سے رابطوں کی تردید کر دی

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے امیر مقام اور عائشہ گلالئی سے رابطوں کی تردید کر دی

ہری پور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریحام خان بولیں کہ وہ دوہزار پندرہ میں طوفان بدتمیزی دیکھ کر پاکستان آئیں،،، وہ کسی کے کہنے پر نہیں آئی اور نہ ہی کسی کے کہنے پر جائیں گی،،، انہوں نے عائشہ گلالئی اور امیر مقام سے رابطوں کی تردید کی،، کہا کہ عائشہ گلالئی سے کوئی رابطہ تھا نہ اب ہے،،، ان کی امیر مقام سے بھی ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔۔۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ ان کی مدد کیلئے کسی جماعت کا سوشل میڈیا کام نہیں کر رہا،، اور نہ ہی کسی کے اشارے پر خاموش ہیں،،، وہ کرسی کے پیچھے نہیں بھاگ رہیں بیک ڈور کوئی سیاسی ملاقات نہیں۔۔۔ ماضی میں انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا مگر خاموشی اختیار کی یہ تاثر بالکل غلط ہے کسی نے مجھے کتاب لکھنے کیلئے کہا،،، کبھی اس شخص کیلئے بات نہیں کریں گے جس سے دو سال پہلے تعلق ختم ہوچکا ہے۔۔۔۔ ریحام خان نے واضح کردیا کہ وہ پٹھان ہیں، پیٹھ پیچھے وار نہیں کریں گی،،، اپنی ناکام سیاست کو بچانے کیلئے ان کا نام استعمال نہ کیا جائے،،، ٹی وی اینکرز اشتعال انگیزی پھیلا کر قوم کو تقسیم کر رہے ہیں، صحافت کو متنازعہ بنا کر صحافت کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں۔

Most Popular