سابق وزیراعظم نواز شریف جہازوں کی بجائے اب جی ٹی روڈ پر نظر آئیں گے جو کا میابی ہے:امیر جماعت اسلامی سراج االحق
منصورہ لاہورمیں تقریب سے خطاب کرتےہوئے امیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی سے کہانی ختم نہیں ہوئی، پاناما لیکس میں جن جن کا نام ہے ان سب کا احتساب ہوناوقت کا تقاضا ہے۔ حکمران لوگوں کوملنے کیلئےجہازوں کی بجائے جی ٹی روڈ کااستعمال کریں یہ ہماری بڑی کامیابی ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاست میں گالم گلوچ کی اجازت ہمارا مذہب اور آئین نہیں دیتا،، اس وقت ملک میں جمہوریت یرغمال ہے، اداروں کی بالا دستی سے حقیقی جمہوریت قائم ہوگی۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کوئی پالیسی نہیں،،بیرون ممالک رہنے والوں کو ووٹ کا حق دیا جائے