امریکا کو پاکستان کے ساتھ تعلقات پرمکمل نظر ثانی اوراسے دی جانے والی امدادکاازسرنوجائزہ لینا چاہیے۔ امریکی سینیٹرز

 امریکا کو پاکستان کے ساتھ تعلقات پرمکمل نظر ثانی اوراسے دی جانے والی امدادکاازسرنوجائزہ لینا چاہیے۔ امریکی سینیٹرز

ریپبلکن سینیٹرز مک کین اورلنڈسے گراہم نے ایک مشترکہ بیان میں اوباما انتظامیہ پرزوردیا ہے کہ پاکستان سے تعلقات پر مکمل نظرثانی کی جائے۔انھوں نے کہا امریکا کوچاہیے کہ وہ پاکستان کودی جانے والی امدادکاازسرنوجائزہ لے اور اس کی فوجی اوراقتصادی امداد میں ممکنہ حد تک کمی یا اسے بند کرنے پر غورکرے۔ریپبلکن سینیٹرزنے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کے معاملے میں ناقابل یقین تحمل کامظاہرہ کررہاہے۔اسلام آباد سے متعلق امریکی پالیسی حقائق کومدنظر رکھتے ہوئے بنانا ہوگی کہ پاکستان کے ساتھ کس سطح کاتعاون کیا جائے۔انھوں نے ایک بار پھراپنا الزام دہرایا کہ پاکستانی فوج اورانٹیلی جنس حکام حقانی نیٹ ورک اور دیگردہشت گردگروپوں کی حمایت کررہے ہیں جوامریکی فوجیوں کی ہلاکتوں میں ملوث ہیں۔ اس لیے پاکستان سے تعلقات کی نئی حکمت عملی بنائی جائے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular