چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکمران ٹولہ ملکی دولت چوری کرکےباہرلے جاتاہے

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکمران ٹولہ ملکی دولت چوری کرکےباہرلے جاتاہے

تحریک احتساب ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کپتان حکومت کے خلاف بھرپور جوش میں نظر آئے،،، عمران خان نے روایتی انداز اپناتے ہوئے حکومت پر چڑھائی کردی،،، کپتان کا کہنا تھا کہ یہ توٹریلرہے،میچ توشروع ہونےوالاہے، نیا پاکستان بناکررہیں گے،،، یہی وہ جنون ہےجو نیا پاکستان بنائے گا۔۔۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن غریب کوغریب اورامیرکوامیربنارہی ہے، کرپشن سےسب سےزیادہ عام آدمی کونقصان پہنچتاہے،،، حکمران ٹولہ ملکی دولت چوری کر کے باہر لے جاتا ہے، نیب نواز شریف اور اسحاق ڈار کو بچا رہا ہے،،، نیب نواز شریف سے پوچھے اربوں روپے کی جائیدادیں اور پیسہ کہاں سے آیا،،، ایف بی آرمگرمچھوں کو ٹیکس میں چھوٹ دیتاہے،،، ملک میں ادارے کرپشن کی وجہ سے تباہ ہو گئے ہیں۔۔۔ کپتان کا کہنا تھا کہ ہرپاکستانی کوکرپشن کےخلاف آوازاٹھانی چاہئے، وہ وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ احتساب کارکنوں کے ساتھ رہیں گے،،،

Most Popular