کپتان نے حکومت کے خلاف ایک بار پھر سیاسی اننگز شروع کردی

کپتان نے حکومت کے خلاف ایک بار پھر سیاسی اننگز شروع کردی

کپتان ایک بار پھر حکومت کو ٹف ٹائم،،، ایک بار پھر بڑی سیاسی اننگز شروع کردی،،، ۔ عمران خان کی قیادت میں حکومت کے خلاف پشاورسے اٹک تک احتساب ریلی نکالی جارہی ہے،،، ریلی میں شرکت کیلئے ملک بھر سے پارٹی رہنماؤں کی قیادت میں پی ٹی آئی کارکن قافلوں کی صورت پشاور پہنچے،،، ریلی کے استقبال کے لیے پشاور سے اٹک تک جگہ جگہ خیرمقدمی بینرز اور پارٹی پرچم لگائے گئے ہیں۔،،، اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے کے دوران استعمال کیا جانے والا آزادی کنٹینر بھی ریلی کا حصہ ہے،،، جسے اب احتساب کنٹینر میں تبدیل کر دیا گیا ہے،،، کپتان کے کھلاڑیوں کا جوش و جذبہ عروج پر پہنچ گیا،،، ڈی جے بٹ دھرنے کی طرح تحریک احتساب میں کارکنوں کا جوش اور ماحول گرما رہے ہیں،،، پارٹی ترانوں پر کارکنوں کا رقص بھی جاری ہے،،، کھلاڑیوں نے تحریک احتساب کو اہم تحریک قرار دیتے ہوئے اسے منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم کا اظہار کیا ہے۔

Most Popular