عمران خان نے سیاسی کزن طاہرالقادری کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کردیا
اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے پرامن احتجاج کیا لیکن اس کے باوجود دہشت گردی کے دفعات لگائے گئے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ دیکھنی چاہئے، شہبازشریف کاجھوٹ سامنےآیاہے، دونوں پر دہشتگردی کا مقدمہ چلا کر اڈیالہ جیل میں ڈالنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ ہم عوامی تحریک کے ساتھ ہیں، اگر طاہر القادری سڑکوں پر آئے تو ساتھ دیں گے۔کپتان نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت بنانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی،، کہا کہ فلسطینی مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کر دی گئی، ہمارے پتلے وزیراعظم کو طیب اردگان جیسا موقف اختیار کرنا چاہیے۔عمران خان نے کہا کہا کہ حکومت کا پورا زور ایک مجرم کو پارٹی کا صدر بنوانے پر مرکوز تھا ایک کرپٹ آدمی جو تین سو ارب چوری کرکے بیرون ملک لیکر گیا، ن لیگ کے ارسطو احسن اقبال معتبر شکل بنا کر جھوٹ بولتے ہیں۔ان کا موزانہ سلطانہ ڈاکو کے ساتھ نہ کیا جائے، انہوں نے آصف زرداری کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا،، کہا کہ آصف زرداری کو ایسے ڈانس اور کرنےچاہیے،، وہ مجرموں اورقوم کے دشمنوں سے ہاتھ نہیں ملائیں گے،، ایسے دشمنوں کو اڈیالہ جیل ڈالیں گے۔