بارڈرصورت حال پرافغانستان تعاون نہیں کررہا

 بارڈرصورت حال پرافغانستان تعاون نہیں کررہا


لاہور میں تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہمارا وفد گیا تو افغان حکام سے اچھی بات چیت ہوئی، افغانستان کی بھی خواہش ہے کہ وہاں امن آئے، جو ہوا بر اہوا پاکستان نے سخت نوٹس لیا، دفترخارجہ نے افغانستان سے جواب مانگا ہے،جب بھی ملاقات ہوگی یہ بات بار بار کریں گے،بارڈر سیکیورٹی اور مانیٹرنگ سے متعلق بات کاکوئی مثبت جواب نہیں ملا، افغان حکام سے چمن کی صورتحال سے متعلق بات کریں گے،انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کےبغیرپاکستان میں امن ممکن نہیں،کوشش ہونی چاہیے ایسی بیان بازی نہ کی جائےجس سے تعلقات خراب ہوں،عبداللہ عبداللہ نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کی تھی، پچاس فیصدسےزیادہ علاقہ خودافغانستان کےکنٹرول میں نہیں،،ایک سوال کے جواب میں ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ایران سے تعلقات خراب نہیں،ایرانی صدرنےبھارت میں کہا ہے آپ کے کہنے پرپاکستان سےتعلقات خراب نہیں کریں گے،

Most Popular