تحریک انصاف آج اقبال کے شہر میں سیاسی میدان لگائے گی

تحریک انصاف آج اقبال کے شہر میں سیاسی میدان لگائے گی

پاناما اور نیوز لیکس کے بعد کپتان کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی،،، سونامی سیالکوٹ سے ٹکرانے کیلئے تیار،،، جناح سٹیڈیم کو جلسہ گاہ میں بدل دیا گیا،،، گراؤنڈ میں ہزاروں کرسیاں لگا دی گئیں،،، اسی فٹ چوڑا سٹیج بھی تیار،،،، تیس ہزار کرسیوں کے علاوہ پینتیس ہزار افراد سٹیڈیم کی کرسیوں پر بیٹھیں گے،، ضلعی قیادت اور میڈیا کیلئے بھی الگ سٹیج بنایا گیا ہے،،، جلسہ گاہ کو آنے والے راستوں کو تحریک انصاف کے پرچموں اور کپتان کے پوسٹرز سے سجا دیا گیا،،،کپتان نے ایک بار پھر حکومت کے خلاف بڑی اننگز کی تیاری کر رکھی ہے،،، اپنے خطاب میں آج پھر سیاسی مخالفین پر باؤنسرز برسائیں گے،،، کھلاڑیوں کا جوش و خروش بھی آسمان چھو رہا ہے،،، کارکنوں نے صبح سے ہی جلسہ گاہ میں ڈیرے ڈال لئے،،، بڑے بڑے سپیکرز پر گونجنے والے پارٹی ترانوں نے ماحول گرما رکھا ہے۔تحریک انصاف نے جلسے کیلئے منفرد انداز اپنایا ہے،،، پہلی مرتبہ جلسے کے انتظامی پلان کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے،،، اسٹیڈیم میں داخلی اور خارجی راستوں کے لئے 6 گیٹ مختص کئے ہیں۔ جلسہ میں آنے والی خواتین کے لئے الگ انکلوژر تیارکیا گیا ہے۔ خواتین انکلوژر کی سیکورٹی پر پی ٹی آئی کی خواتین کارکن ہی مامور ہونگی۔ جلسے کی سکیورٹی کے لئے ایک ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

Most Popular