سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھیوں اشفاق لغاری اور غلام قادر مری کو ڈرائیور اور محافظوں سمیت تربت سے بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا

سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھیوں اشفاق لغاری اور غلام قادر مری کو ڈرائیور اور محافظوں سمیت تربت سے بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا

سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھیوں اشفاق لغاری اور غلام قادر مری کے اغواء کا ڈراپ سین ہو گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے اشفاق لغاری اور غلام قادر مری کو بلوچستان کے شہر تربت سے بازیاب کرایا، بازیاب ہونے والوں میں ڈرائیور اور گن مین بھی شامل ہیں،اشفاق لغاری سپر ہائی وے کراچی اور غلام قادر مری جامشورو سے اغوا کئے گئے تھے، پولیس کے مطابق مغویوں کا سراغ مغوی اشفاق لغاری کے اہلخانہ کو تاوان کے لئے آنے والی فون کالز سے لگایا گیا۔ ایس ایس پی اے وی سی سی طارق دھاریجو کے مطابق مغویوں کی رہائی ملزمان سے طویل مذاکرات کے بعد عمل میں لائی گئی۔ تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی

Most Popular