لوگوں کو منفی سیاست کرنے والوں کی حقیقت کا علم ہوچکا، تحریک انصاف کی قیادت بوکھلاہٹ کا شکارہے، مشیر وزیراعظم امیر مقام

لوگوں کو منفی سیاست کرنے والوں کی حقیقت کا علم ہوچکا، تحریک انصاف کی قیادت بوکھلاہٹ کا شکارہے، مشیر وزیراعظم امیر مقام

پشاورمیں عوامی اجتماع سےخطاب کرتےہوئےرہنما مسلم لیگ ن اور مشیروزیراعظم امیرمقام نےایک بار پھر سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھاکہ کے پی میں صحت کارڈکےنام پر اربوں روپے کی کرپشن کی جا رہی ہے، صوبے میں ہونے والی لوٹ مار پر افسوس ہے،عمران خان صاحب کے پی میں کوئی قابل ذکر منصوبہ دکھا دیں،چار سال ضائع کرنے کے بعد انہیں عوام کی صحت کا خیال آگیا، انہوں نے کہا کہ نقلی تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کی اصلیت عوام جان چکی ہے،عمران خان کا جھوٹ سن سن کر لوگ تنگ آگئے ہیں اور عمران خان کی طرح ان کی الزام تراشیوں پر بھی یقین نہیں رکھتے، انہوں نے کہا کہ سربراہ تحریک انصاف خداکا خوف کریں انہوں نے آخرت میں جواب دینا ہے، پاکستان کی ترقی کیلئے قوم کو نواز شریف کا ساتھ دینا ہوگا

Most Popular