ملک میں سیکولراور لبرل ازم کو یکسر مسترد کرتے ہیں,امیر جماعت اسلامی سراج الحق

ملک میں سیکولراور لبرل ازم کو یکسر مسترد کرتے ہیں,امیر جماعت اسلامی سراج الحق

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا، کہ جب تک حاکم وقت،اشرافیہ اور عام آدمیوں کے ساتھ ایک جیسا انصاف نہیں ہوتا، اور قانون کی عمل داری نافذ نہیں ہوتی، تب تک کسمپسری جاری رہے گی اور امیر امیر تر،، اور غریب غریب تر ہوتا رہے گا، انہوں نے کہا کہ ملک میں سیکولر ازم اور لبرل ازم کا نفاذ کسی صورت قبول نہیں کریں گے, سراج الحق نے مزید کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں جماعت اسلامی اقتدار میں نہیں آ سکتی، میں وجہ پوچھتا ہوں کیوں نہیں آ سکتی،،، ہم ضرور آئیں گے اور پوری آب و تاب سے آئیں گے، جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر یکساں احتساب کا عمل نافذ کرے گی

Most Popular