پارٹی میں ہمارا خون پسینہ شامل ہے،کوئی ہمیں پارٹی سے نہیں نکال سکتا۔ عائشہ گلالئی

پارٹی میں ہمارا خون پسینہ شامل ہے،کوئی ہمیں پارٹی سے نہیں نکال سکتا۔ عائشہ گلالئی

الیکشن کمیشن میں عائشہ گلالئی کے خلاف ریفرنس پر سماعت ہوئی، جس میں عائشہ گلا لئی پیش ہوئیں، تحریک انصاف کی جانب سے ایڈوکیٹ فیصل چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، دوران سماعت عائشہ گلالئی نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس اکتیس اگست کو موصول ہوا، وکیل کرنے کے لیے وقت دیا جائے، جس پر الیکشن کمیشن نے عائشہ گلالئی کو اگلی سماعت پر وکیل کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت انیس ستمبر تک ملتوی کردی، سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلا لائی نے کہا کہ تحریک انصاف عادت کےمطابق جھوٹ بول رہی ہے ،، تحریک انصاف عمران نیازی کی جاگیر نہیں ہے، ہماراخون پسینہ اس پارٹی میں شامل ہے، عمران نیازی کو ہمیں پارٹی سےنکالنےکاحق حاصل نہیں، عائشہ گلا لائی نے مزید کہا کہ عمران نیازی کی مکاری،بدکرداری کی سیاست اب نہیں چلےگی، این اے 120میں 8ستمبرکوایک بدکردارشخص جلسہ کرنےلگاہے، عمران عید منارہےتھے،ڈینگی مریضوں کی کوئی پرواہ نہیں تھی، کرپٹ لوگ عمران نیازی کے آگے پیچھے بیٹھےہیں، عائشہ گلا لئی نے مزید کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں کی سیاست اب نہیں چلنےوالی، عمران نیازی ڈرکی وجہ سےڈینگی مریضوں کےپاس نہیں جاتے، شوکت خانم کانام پاک فوج کے نام پر ہوناچاہیے۔

Most Popular