سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ, آصف زرداری نےشہبازشریف کے استعفے کا مطالبہ کردیا, نوازشریف کی ایما پرشہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کرایا,طاہرالقادری
لاہورمیں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ عوامی تحریک طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کمیشن کی رپورٹ میں شہبازشریف کوقاتل قراردیا گیا ہے۔ نوازشریف کی حکومت کو بدلنے کے لیے جدوجہد کی تھی جسے سبوتاژ کرنے کے لیے سانحہ ماڈل ٹاؤن کرایا گیا۔انھوں نے کہا کہ نوازشریف کی ایما پرشہبازشریف نے قتل عام کرایا۔رانا ثنااللہ آپریشن کے انچارج تھے۔انھیں گرفتارکرکے کارروائی کی جائے,
آصف زرداری نے بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کمیشن کی رپورٹ پروزیراعلیٰ پنجاب کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہوگیا اب شہبازشریف کوبرداشت نہیں کریں گے۔عوامی تحریک کے ساتھ سڑکوں پرنکل کرحکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا اورعوامی تحریک کے ساتھ کھڑے ہیں,آصف زرداری نے مزید کہا کہ ہم نے جمہوریت کیلیے کام کیا،مغل بادشاہت کے لیے نہیں۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے طاہرالقادری کے ساتھ ملکرجدوجہد کریں گے۔انھوں نے کہا کہ علامہ صاحب سے کوئی سیاسی ڈیل نہیں کی۔اگر علامہ صاحب سیاسی ڈیل کا کہیں گے تو کرلیں گے۔ایک ساتھ سیاسی میدان میں جانے کے لیے بھی تیارہیں