عدالتی فیصلے سے نواز شریف کو بہت نقصان ہوا۔ سید خورشید شاہ

عدالتی فیصلے سے نواز شریف کو بہت نقصان ہوا۔ سید خورشید شاہ

پاناما فیصلے پر نظر ثانی اپیل مسترد کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید کا کہنا تھا کہ جو چیزیں پہلے نہیں تھیں سپریم کورٹ نے وہ بھی ڈال دی ہیں، سپریم کورٹ نے شعر پڑھ کر سارا نچوڑ دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے چھان بین کے بعد ہی ذمہ دارانہ بات کی ہے، سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اس طرف جانا ہی نہیں چاہئے تھا، یہ نہیں کہیں گے کہ نواز شریف نے عوام کو بے وقوف بنایا، لیکن ان کے بیانات سے لگتا ہے کہ وہ صرف عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں، نواز شریف کو بطور وزیراعظم جھوٹا حلف نامہ نہیں دینا چاہیے تھا۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ اپنی نوعیت کا الگ فیصلہ ہے، نوازشریف پر دھبہ لگتا رہے گا، عدالتی فیصلے سے نواز شریف کو بہت نقصان ہوا ہے۔

Most Popular