کرپشن بے نقاب کرنے پر نوازشریف ججوں پرتنقید کررہے ہیں:عمران خان

 کرپشن بے نقاب کرنے پر نوازشریف ججوں پرتنقید کررہے ہیں:عمران خان

نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں سخت زبان کا چناؤ کیا تو کپتان نے فوری طور پر سخت ردعمل دیدیا ،، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے نواز شریف کو آڑھے ہاتھوں لیا ،، اور کہا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ کے ججز پر ایسے بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے، نوازشریف اس لیے کھلے عام حملہ کر رہے ہیں کیونکہ ججز نے نواز شریف کی کرپشن کو بے نقاب کیا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف اداروں کو تباہ کر رہے ہیں ،، قومی اداروں پر حملہ واضح طور پر اپنی اربوں کی کرپشن بچانے کیلئے کیا جا رہا ہے

Most Popular