چیئرمین نیب کے لیے جسٹس جاوید اقبال کے نام پر اتفاق کر لیا گیا ہے: قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ

 چیئرمین نیب کے لیے جسٹس جاوید اقبال کے نام پر اتفاق کر لیا گیا ہے: قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ

سکھرمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ نیب چیئرمین کےلیے جماعت اسلامی،ایم کیو ایم،پی ٹی آئی اور حکومت کی جانب سے جو نام دیئے گئے تھے وہ بہت اچھے تھے وزیراعظم سے مشاورت کے بعد جسٹس جاوید اقبال کا نام فائنل کرلیا گیا ہے۔۔ ان کی سابقہ شہرت بھی اچھی ہے اور انہوں نے ایبٹ آباد کمیشن میں بھی اچھا کام کیا ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی اپنی سیاست ہے اور ہماری اپنی۔۔ اگر تحریک انصاف سڑکوں پر نکل رہی ہے تو ہم نے عدالت سے رجوع کیا ہے۔۔ ناموس رسالت قانون میں کی گئی ترمیم بحال ہوگئی ہے ہم نے الیکشن اصلاحاتی بل کو چیلنج کیا ہے۔۔ واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا نام اپوزیشن کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا۔۔ حکومت نے چیئرمین نیب کے لیے تین نام دیئے جن میں آفتاب سلطان، جسٹس (ر) رحمت جعفری اور جسٹس (ر) چوہدری اعجاز شامل تھے۔۔ جبکہ اپوزیشن نے جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر، جسٹس (ر) جاوید اقبال اور سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کے نام تجویز کئے تھے۔

Most Popular