چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کا عندیہ دے دیا
بونیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اسمبلی نے قانون منظور کیا جس کے تحت چور،ڈاکواور جھوٹا شخص پارٹی کا سربراہ بن سکتاہے،نواز شریف نےاس ملک پرصرف یہ ظلم نہیں کیا کہ پیسہ چوری کر کے باہر لے گئے اور ملک کے ادارے تباہ کردئیے بلکہ قوم کی اخلاقیات کو تباہ اورقدریں پامال کر دیں،،،قومیں بمباری اور جنگ میں شکست سے نہیں بلکہ اخلاقی شکست سے تباہ ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کامیابی نہیں ملی لیکن اب بونیر پی ٹی آئی کا ہوگا،دوہزار اٹھارہ کے انتخابات میں پورے ملک میں تبدیلی کا انقلاب آئے گا۔ قوم تب اٹھتی ہے جب وہ اپنا کردار ٹھیک کرتی ہے، جس قوم کے لیڈر صادق اور امین ہوں وہ عظیم قوم بنتی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی خود کہتے ہیں کہ نواز شریف اب بھی میرے وزیراعظم ہیں،وہ ایک کٹھ پتلی وزیراعظم ہیں،، قوم فیصلہ کرلے ہمیں ظلم کا مقابلہ کرنا ہے۔۔ آصف زرداری اور نوازشریف قوم کے سب سے بڑے ڈاکو ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان دونوں کے ساتھ ہی فٹ ہوجاتے ہیں۔ لگتا ہے تبدیلی کیلئے پھر سڑکوں پر نکلنا پڑے گا۔۔عمران خان نے پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول پاکستان کے کسی حصے میں ایک کلو میٹر چل کر نہیں گئے اور لیڈر بن گئے،میرٹ ہو تو بلاول بھٹو اور مراد سعید کا کوئی مقابلہ نہیں،مراد سعید میرٹ پراوپرآیا، پیپلز پارٹی میں میرٹ ہوتی تو بلاول اور اعتزازاحسن میں کیا مقابلہ تھا۔