عمران خان کے منہ سے اداروں کے احترام کی بات زیب نہیں دیتی۔وہ پہلے عدالت میں پیش ہوکراپنا اشتہاری سٹیٹس ختم کرائیں:وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب

عمران خان کے منہ سے اداروں کے احترام کی بات زیب نہیں دیتی۔وہ پہلے عدالت میں پیش ہوکراپنا اشتہاری سٹیٹس ختم کرائیں:وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تقریرپرردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان خود ایمپائرکی انگلی کی کٹھ پتلی ہیں اس لیے ان کوپاکستان کا ہرشخص کٹھ پتلی نظرآتا ہے،انھوں نے کہا کہ عمران خان نفسیاتی مریض ہیں،انہیں صرف پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے افراد صادق اورامین دکھائی دیتے ہیں،مریم اورنگزیب نے کہا کہ اداروں کے احترام کی بات عمران کو زیب نہیں دیتی،وہ پہلے عدالت میں پیش ہوکراپنا اشتہاری سٹیٹس ختم کرائیں،پائی پائی کا حساب دینے والوں پروہ الزام لگاتے ہیں اورخود چندے کا حساب دینے کو تیار نہیں،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے خیبرپختونخوا کے چار سال ضائع کر دئیے، نتھیا گلی کی ٹھنڈک کے مزے لینے والے کے پاس پشاورمیں ڈینگی پر قابو پانے کے لیے وقت نہیں، دوہزاراٹھارہ میں خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی

Most Popular