چوردروازے سے پارلیمنٹ میں ختم نبوت شق ختم کرنے کی کوشش کی گئی:مولانا فضل الرحمان

چوردروازے سے پارلیمنٹ میں ختم نبوت شق ختم کرنے کی کوشش کی گئی:مولانا فضل الرحمان

سوات میں جلسے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چور دروازے سے پارلیمنٹ میں ختم نبوت کے قلعے میں نقب لگانے کی کوشش کی گئی۔ پارلیمنٹ میں ہمارے جوانوں نے اس کوشش کو چوبیس گھنٹے میں ناکام بنا دیا۔ تین سال پہلے بھی پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ چوری پکڑی گئی ہے۔ انہوں نے کہا دشمن کمزور اور بزدل ہے جو چور دروازے سے حملے کر رہا ہے۔ کوئی مائی کا لعل ختم نبوت کو نہیں چھیڑ سکتا۔ ختم نبوت کو چھیڑنے والا اپنی موت کو دعوت دے گا۔ امریکا اور اس کے حواریوں کو پاکستان میں پنپنے نہیں دیں گے۔ فضل الرحمان نے کہا کہ وہ پاناما کو پاکستان کیخلاف بین الاقوامی سازش کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کیلیے ابتدا سیاسی بحران سے ہو گی۔ پاکستان ترقی کی طرف جانا چاہتا ہے یہاں بحران پیدا کیے جا رہے ہیں۔ سی پیک پر امریکی حکام نے متنازع بیان دیا ہے۔ سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ ہمارے ملک میں بعض فیصلےعجلت اور جلدبازی میں کیے جا رہے ہیں۔ جانتے ہیں کہ ان فیصلوں پر کس کا دباؤ ہے۔ جب تک ہم ایک دوسرے کو فتح کرنے میں مصروف ہوں گے ترقی نہیں کرسکیں گے۔ فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مانتا ہوں امن کیلیے افواج پاکستان نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ وفاداروں کی وفاداری اور قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔ فاٹا کےعوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا اختیار دیا جانا چاہیے۔ فاٹا سے ایف سی آر کو ختم کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔

Most Popular