جمہوریت میں اختلافات کا مطلب دشمنی نہیں۔ شرجیل میمن کے خلاف الزامات کے مکمل ثبوت دئیے جائیں:مولا بخش چانڈیو

جمہوریت میں اختلافات کا مطلب دشمنی نہیں۔ شرجیل میمن کے خلاف الزامات کے مکمل ثبوت دئیے جائیں:مولا بخش چانڈیو

حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ کراچی میں کافی عرصے کے بعد امن و امان بحال ہوا ہے۔ کراچی آپریشن کے دوران دہشتگرد اور جرائم پیشہ عناصر کی بڑی تعداد اپنے انجام کو پہنچ گئی۔ انکا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک پولیس اور رینجرزکی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ بلدیاتی نمائندوں کواختیارات سے متعلق مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کےاختیارات سے متعلق مقدمہ عدالت میں زیرسماعت ہے اس پر رائے نہیں دے سکتے۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ حکومت نے قانون اورآئین کے مطابق بلدیاتی اداروں کو اختیارات دیے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر اختیارات میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ شرجیل میمن پر کرپشن کے الزامات ہیں تو ان کیخلاف ثبوت فراہم کیے جائیں۔

Most Popular