خیبر پی کے، کے ہسپتالوں کی نجکاری نہیں بلکہ اصلاح کر رہے ہیں:عمران خان

خیبر پی کے، کے ہسپتالوں کی نجکاری نہیں بلکہ اصلاح کر رہے ہیں:عمران خان

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ خیبرپی کے کے ہسپتالوں کی اصلاحات اور پی آئی اے کی نجکاری میں بہت فرق ہے۔ ہسپتالوں کی نجکاری نہیں اصلاحات لارہے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کالجز کی نجکاری نہیں ہوگی۔ وہاں انتظامی اصلاحات لائی جائیں گی۔ خیبر پی کے میں لازمی سروسز ایکٹ ہم نے نہیں عدالت نے لاگو کیا۔ لازمی سروسزایکٹ نافذ کرنے سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کی گئی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ عدالت کا حکم ہے کہ ڈاکٹرز ہڑتال نہیں کر سکتے۔ ابھی تک ہڑتال کرنیوالوں ڈاکٹروں کیخلاف پولیس کواستعمال نہیں کیا۔ وزیراعلی پرویز خٹک کو ہدایت کی ہے کہ ڈاکٹروں کوبھڑکانے پر امیر مقام کیخلاف ایف آئی آر درج کرائیں عمران خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے بہترین ایئرلائن تھی جسے سفارش نے تباہ کردیا۔ سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں کی گئیں جب تک مینجمنٹ ٹھیک نہیں ہوگی ادارہ نہیں چل سکتا۔ پی آئی اے کی نجکاری سے پہلے پی آئی اے کی مینجمنٹ بہتر کی جائے۔

Most Popular