امیر جماعت اسلامی نے پاناما کیس کے فیصلے تک وزیراعظم نواز شریف کو اختیارات کے استعمال سے روکنے کا مطالبہ کردیا

امیر جماعت اسلامی نے پاناما کیس کے فیصلے تک وزیراعظم نواز شریف کو اختیارات کے استعمال سے روکنے کا مطالبہ کردیا

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس سچ چھپانے کیلئے وقت کم رہ گیا پاناما کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ میں ثبوت موجود ہیں، سب سے بڑا ثبوت وزیراعظم کی تقریرہے، انہوں نے اپنی تقریر میں اعتراف کیا کہ ان کے بچوں کے نام پاناما لیکس میں ہیں۔۔۔ سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ پاناما لیکس کے فیصلے تک وزیراعظم کواختیارات کے استعمال سے روکا جائے،،امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کرپٹ لوگوں کا حقیقی احتساب ہو، وزیراعظم کا احتساب ہو جائے تو ملک کی عزت میں اضافہ ہو گا، دالت کرپشن کے دروازے بند کردے گی،، امید ہے قوم کو عدالت سے انصاف ملے گا۔۔

Most Popular