تحریک انصاف کے وکیل عدالت کےسوال پر حواس باختہ ہو جاتے ہیں،نعیم بخاری کے پاس ثبوت توہیں نہی: دانیال عزیز

تحریک انصاف کے وکیل عدالت کےسوال پر حواس باختہ ہو جاتے ہیں،نعیم بخاری کے پاس ثبوت توہیں نہی: دانیال عزیز

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں دانیال عزیزکاکہناتھا،،کہ نعیم بخاری کے دلائل سنے ہیں،وہ کسی بھی سوال کاجواب نہیں دیتے،بلکہ عدالت کے سوال پر حواس باختہ ہوجاتے ہیں،،انہوں نے کہا،،کہ ہمیں موقع ملے گا توہر سوال کا جواب دیں گے،،ن لیگ کے رہنما کا کہناتھا،،کہ پی ٹی آئی کےپینتس پنکچر کےالزامات بھی جھوٹ کاپلندہ ثابت ہوئے تھے،تحریک انصاف نے جمہوری اداروں پر باربار حملہ کیا،،عمران خان ہمارے خلاف غلیظ زبان استعمال کرتے ہیں،،اس موقع پر مائزہ حمید کاکہناتھا،کہ عمران خان مریم نواز سے ڈر گئے ہیں،عمران خان کے خلاف حکومت ہٹانے کی سازش کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے،میڈیا سےگفتگومیں وزیرمملکت طارق فضل چودھری نےکہا،،کہ تحریک انصاف کیس عدالت کی بجائے میڈیا پر لڑنے کی کوشش کررہی ہے،،تمام سچائی اور ثبوتوں کےساتھ عدالت میں پیش ہوئےہیں،،طارق فضل چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے غیرمہذب سیاست کوفروغ دیاہے،،تحریک انصاف والے کاغذ کے ٹکڑے میڈیا پر لہراتےہیں،،عدالت میں پیش نہیں کرسکتے،،

Most Popular