دھرنا گروپ کو عوام کی ترقی کسی صورت قبول نہیں،ذاتی مفادات کی خاطر قوم تقسیم کرنیوالےناکام ہوگئے: میاں شریف

دھرنا گروپ کو عوام کی ترقی کسی صورت قبول نہیں،ذاتی مفادات کی خاطر قوم تقسیم کرنیوالےناکام ہوگئے: میاں شریف

وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سیاسی مخالفین پر برس پڑے، دھرنا سیاست پر چڑھائی کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ الزام تراشی، جھوٹ اورانتشار کی سیاست کرنے والوں کو عوام نے یکسر مسترد کیا ہے،،، دھرنا گروپ کو عوام کی ترقی اورفلاح کسی صورت گوارا نہیں، ان عناصر نے پاکستان کی خوشحالی کے سفر میں ہر طرح سے روڑے اٹکانے کی کوشش کی، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ذاتی مفادات کی خاطر قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والوں کو اپنے عزائم میں ناکامی ہوئی ہے، ہر محاذ پر شکست کے بعد دھرنا اورلاک ڈاؤن کے شوقین گروپ کو اپنے منفی رویوں کو بدل لینا چاہیے پاکستان کے عوام اپنے مسائل کا حل اورملک کی ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں،، تبدیلی صرف نعروں یا تقریروں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے آتی ہے

Most Popular