شہبازشریف بھی ذہنی دباؤ کا شکار ہیں،ترقی کا نعرہ شرمندگی چھپانے اور چوری بچانےکی کوشش سے زیادہ کچھ نہیں ہے: نعیم الحق

شہبازشریف بھی ذہنی دباؤ کا شکار ہیں،ترقی کا نعرہ شرمندگی چھپانے اور چوری بچانےکی کوشش سے زیادہ کچھ نہیں ہے: نعیم الحق

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے بیان پر تحریک انصاف کےترجمان کاکہناتھا،،کہ شہبازشریف کابیان ان کی ذہنی کیفیت کا اظہارہے،،جس صوبے میں عوام ہسپتالوں کےفرش پرمرنے لگیں وہاں کے حکمران کوترقی کانام لیتےہوئےشرم آنی چاہیے،انہوں نے کہا، کہ جنگلہ بسوں اور نارنجی ٹرینوں کی آڑ میں قومی خزانہ لوٹنے میں وزیراعلیٰ پنجاب نے بہت محنت کی ،،شہبازشریف کی اس محنت نےصوبے میں "حیوانوں" اور "انسانوں" کے درمیان امتیاز مٹایا،جس کے نتیجے میں پنجاب میں جگہ جگہ "انسان" اور "حیوان" ایک ہی جوہڑ سے اپنی پیاس بجھاتے ہیں،،نعیم الحق کا مزید کہناتھا،، کہ پاکستان کے عوام ترقی کے نام پر مزید کسی قسم کی "شوبازی" کے خواہش مند نہیں،،عوام ہر صورت میں "شریفوں" کااحتساب اور "شوبازی" ٹولے سے نجات چاہتے ہیں،،

Most Popular