کرپٹ لوگوں کو سزا نہ ملی توملک کے حالات خراب ہوں گے: شیخ رشید

کرپٹ لوگوں کو سزا نہ ملی توملک کے حالات خراب ہوں گے: شیخ رشید

سپریم کورٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کہا کہ نواز شریف تین بار وزیراعظم اور چھ دفعہ وزیر رہ چکے ہیں ،اس دور میں انہوں نے بہت پیسا بنا یا ،اللہ سے امید ہے انصا ف ہو گا ۔ شریف خاندان 6 بار وزارت اعلی اور 3 وزارت عظمی کے منسب پر فائز رہے بیفیشری اور ٹرسٹی کا فیصلہ ہی نہیں کر رہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ضرورت ہے کرپٹ لوگ سزاپائیں ،اگرایسا نہ ہوا تو اس ملک میں خانہ جنگی اور خون خرابہ ہو گا۔شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کرپٹ ہے، موٹر وے اور ائیر پورٹس گروی رکھ دئیے گئے ہیں۔
پی ٹی وی اورریڈیو گروی رکھ رہے ہیں

Most Popular