تیسری شادی کی خبروں پر عمران خان کا پہلا ردعمل

تیسری شادی کی خبروں پر عمران خان کا پہلا ردعمل

کپتان نے خاموشی توڑ دی، تیسری شادی کی خبروں کے تین دن بعد عمران خان کا پہلا لیکن سخت ردعمل سامنے آگیا، کپتان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں سوال کیا کہ کیا ان کی شادی کی خواہش کوئی جرم ہے، وہ سوچ رہے ہیں کہ کیا کہ انہوں نے کوئی اربوں روپے کی منی لانڈرنگ یا کوئی بنک لوٹ لیا ہے، کیا سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسے واقعے کا حکم دیا یا ریاستی راز بھارت کو دئیے، انہوں نے ان میں سے ایسا کچھ بھی نہیں کیا لیکن ایسا لگتا ہے جیسے کوئی بڑا جرم کرلیا ہو۔۔ چئیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے نواز شریف کی جانب سے میرے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، وہ شریفوں کو چالیس سال سے جانتے ہیں، ان کی ذاتی زندگیوں کا بھی پتہ ہے، لیکن وہ کبھی شریف خاندان کی ذاتی زندگی پربات کرنے تک نہیں گرسکتے، نوازشریف کی گھٹیامیڈیا مہم سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، کپتان نے ساتھ ہی ساتھ اپنے بچوں اور بشریٰ بی بی کو بشریٰ بیگم مخاطب کر کے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ کہا کہ عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، ہمدرد دعا کریں کہ انہیں وہ ذاتی خوشی نصیب ہوجس سے وہ کئی سال سےمحروم ہیں

Most Popular